کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں ایاز نظامی قوال اینڈ برادرز (ہاپور گھرانہ) کے ساتھ ایک روح پرور قوالی شام کا انعقاد کیا گیا۔
ماہ رمضان کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام میں اللہ ہو اللہ (جسے میاں بہادر خان ہاپور گھرانہ نے مرتب کیا تھا)، بالاغل الابے کمالی (موسیقار استاد رئیس احمد خان نظامی)، آج رنگ ہے اور دیگر نے حمد و نعت پیش کی۔
سامعین صوفی موسیقی سے محظوظ وہئے جس کے بعد افطار و عشائیہ کااہتمام بھی کیا گیا تھا۔