spot_img

مہینے میں دو مرتبہ بیٹے سے ملنے دبئی جاتاہوں:شعیب ملک

کرکٹ اسٹار سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جاتاہوں اور اسکول کے لئے اسے پک اینڈ ڈراپ بھی کرتاہوں۔

شعیب ملک ایک ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوراں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جبکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں