حکومت سندھ نے معروف گلوکارہ ثمینہ کنول کے علاج کے لئے چیک جاری کردیا

کراچی: معروف گلوکارہ ثمینہ کنول کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے ایک لاکھ روپے کا چیک جاری کردیا

سندھ کی معروف گلوکارہ ثمینہ کنول کافی عرصے سے علیل ہیں

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ثمینہ کنول کیلئے چیک جاری کیا گیا۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا گلوکارہ ثمینہ کنول کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

ترجمان کے مطابق ثمینہ کنول کیلئے محکمہ ثقافت کی جانب سے سالانہ وظیفہ بھی مقرر ہے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر ثمینہ کنول کی فوری مدد کیلئے ایک لاکھ روپے کا چیک جاری کیا گیا ہے

ترجمان کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ اب تک ثمینہ کنول کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کرچکا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں