پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد دوحا کے ایک فیشن ایونٹ میں شریک ہوئے، جہاں ان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس ایونٹ میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے کئی نامور چہرے شامل تھے
سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک کو فیشن کی دنیا کا ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا اور ستائشی کمنٹس کیے۔