
کراچی (شوبز رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے کیفے گل رنگ میں اردو مزاحیہ ڈرامہ، جوڑی عاشقوں کی، افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کے رکن اسجد بخاری، ڈرامہ کمیٹی کے چیرمین اداکار شہزاد رضا، سینئرہدایت کار یونس میمن، مجتبیٰ نقوی، نذر حسین، شاہدہ مرتضیٰ، جمیل راہی، اسلم میر لاشاری، کریم بھوجانی، محمدعلی نقوی، ڈرامہ پروڈیوسرز جاوید اختر، ولید شیخ، معاون پروڈیوسر عثمان دانے والا، زاہد عباسی، اور فنکاروں علی حسن، عرفان ملک، ولی شیخ، حنا ملک، سپنا غزل، صباء شیخ, سعدیہ خان، دانش مقصود، سمیت دیگر موجود تھے۔
ڈرامہ کی ہدایات یونس میمن اور تحریر علی حسن کی ہے افتتاحی تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورننگ باڈی کے رکن اسجد بخاری نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے سب سے زیادہ سہولتیں اسٹیج کے شعبے اور اس سے وابستہ فنکاروں کو دیں ہیں فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہرسال باقاعدگی سے ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد کیا جاتا ہے ان تمام تر مراعات کے باوجود اگر ڈرامہ اچھا نہ ہو تو پھر یہ لمحہ فکریہ ہے فنکاروں نے ڈرامہ کرنا ہے مگر اسکرپٹ یاد نہیں کرنیگے اپنی اپنی انٹری بنا لیتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے، اسکرپٹ کے بغیر ڈرامہ ادھورا ہے لہٰذا تمام فنکار اسکرپٹ لازمی یاد کریں ڈرامہ کمیٹی کے چیرمین شہزاد رضا نے کہا کہ احمد شاہ کی اسٹیج کے حوالے سے خدمات قابل فخر ہیں ہمیشہ اسیٹج سے وابستہ افراد کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ یونس میمن تھیٹر کی دنیا کا پرانا کھلاڑی ہے کام کرنا جانتا ہے ہدایت کار یونس میمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ضرور کریں مگر سازشیں نہ کریں سیاست اجتماعی اور سازش انفرادی طور پر ہوتی ہے اس لئے دونوں میں فرق ہے آج 47 برس شوبز میں ہوچکے ہیں مگر سیکھنے کا عمل آج بھی جاری ہے شوبزدنیا ایک گہرا سمندر ہے اس میں ہر وقت سوئمنگ کرتے رہنا چاہئے ابتدائی دور میں معین اختر، عمرشریف، لیاقت سولجر، شہزاد رضا، کے ساتھ کافی عرصے کام کیا پھر شکیل صدیقی، رؤف لالا، سکندر صنم، سلیم آفریدی کا دور آیا آج علی حسن، عرفان ملک، پرویز صدیقی، کا دور ہے یہ سب فنکار محنتی اور اپنے کام سے مخلص ہیں انہوں نے کہا ہم سب خوش نصیب ہیں کہ ہم کو صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ جیسا لیڈر ملا ہمیں ان کی قدر کرنا چاہئے اداکار علی حسن نے کہا کہ فمیلی کھیل ہے فنکاروں نے اسکرپٹ کو بہتر طور پر یاد کیا ریہرسل کو وقت دیا تو ڈرامہ ضرور کامیاب ہو گا۔
مجتبیٰ نقوی نے کہا کہ ڈرامہ کے ساتھ میوزک بھی اچھا ہوگا یونس میمن کے ساتھ چالیس سال پرانا ساتھ ہے یہ ہر فن مولا ہےاداکارولی شیخ نے کہا کہ کراچی اسٹیج عید سے عید تک محدود ہوگیا ہے تاہم جاوید اختر ایک ایسا پروڈیوسر کراچی اسٹیج کو مل گیاہے جو کہ عام دنوں میں بھی متواتر ڈرامے کررہا ہے فنکاروں کو ڈرامہ کا اسکرپٹ تقسیم کیا گیا بعدازں مہمانوں اور فنکاروں کے لیے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا پروڈیوسر جاوید اختر نے تمام مہمانوں اور دوست احباب کی آمد پر اظہار تشکر پیش کیا واضع رہے کہ ڈرامہ، جوڑی عاشقوں کی، 19 تا 21 مئی آرٹس کونسل کے اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا معاون ہدایت کاری کے فرائض اسلم میر لاشاری انجام دینگے جب کہ چیف آرگنائز رئیس کیانی اور ہمایوں پردار ہیں۔
