ورسٹائل اداکارہ سپنا غزل نے بیسٹ آف دی آئیر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

کراچی (رپورٹ، وسیم خان) کراچی اسٹیج کی موجودہ دور کی سب سے زیادہ پاپولر اور کامیاب اداکارہ سپنا غزل نے بیسٹ آف دی آئیر 2024 کا ایوارڈ اپنا نام کر لیا سال 2024 میں سب سے زیادہ ڈرامے کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے میں بھی کامیاب ہو گئیں گزشتہ روز پاکستان ہیرو ایوارڈ 2024 کی ایک پروقار تقریب میں سپنا غزل کو ان کی اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں بہترین پرفارمنس پر بیسٹ آف دی آئیر سال 2024 کا ایوارڈ دیا گیا

سال 2024 میں سپنا غزل نے متعدد ایوارڈ حاصل کئے ہیں پاکستان ہیرو ایوارڈ کی اس تقریب میں اپنے اپنے شعبوں  سے وابستہ اعلی شخصیات کو ایوارڈ دیے گئے سپنا غزل نے جہاں بیسٹ آف دی آئیر کا ایوارڈ حاصل کیا وہاں انہوں نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا سال 2024 میں سب سے زیادہ ڈرامے کرنے کا اور ان تمام ڈراموں میں پرفارمنس لاجواب رہی اسٹیج ڈراموں کے  علاوہ سپنا غزل ٹی وی ڈراموں  ٹیلی موویز  اور مختلف کمرشلز پروجیکٹس کی تقربیات میں  بطور کمپئیر بھی مصروف نظر آئیں

واضع رہے کہ اسٹیج پر سپنا غزل نے مختلف زبانوں کے ڈراموں میں کام کیا کمرشل اور آرٹ دونوں طرز کے  ڈراموں میں ان کی کردار نگاری بہترین رہی سال کا اختتام ڈائریکٹر واجیه الرحمن وارثی کے ادبی کھیل ڈرامہ ” مرزا غالب ان  کراچی ” میں شاندار پرفارمنس دے کر کیا امید ہے کہ سال 2025 ان کے لیے مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ثابت ہوگا سال 2025 کا آغاز غالبا وہ یونس میمن کے کھیل  "سوداگر ان پاکستان” سے کرینگی

آرٹس کونسل کے عوامی ڈرامہ فیسٹیول میں بھی سپنا غزل نے درجن سے زائد ڈراموں میں  کام کیا تھا اگر سپنا غزل کے فنی کیرئیر پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ سپنا غزل کی اداکاری اور مقبولیت میں سال بہ سال اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اس کی بنیادی وجہ سپناغزل کا اپنے کام سے پوری طرح مخلص ہونا ڈرامے میں اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنا وقت کی پابندی کرنا  پوری ریہرسیل دینا اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا سنیئرز کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ برقرار رکھنا اپنے جونیئرز کےساتھ شفقت کا رویہ اختیار کرنا اور میڈیا کی اہمیت اور سپورٹ کو سمجنا اور جاننا جب ایک فنکارہ میں اتنی زیادہ خوبیاں موجود ہوں تو لازمی کامیابی اس کے قدم چومتی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں