
پاکستاني خوب رو اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے پروڈیوسر موجی بسر سے شادی کا اعلان کردیا۔
سوشل ویب سائیٹ پر سابقہ تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد نئی پوسٹ شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے بین الاقوامی فلمی دنیا سے وابستہ پروڈیوسر اور رائٹر موجی بسر کے ساتھ تصاویر شیئر کی اور شادی کا اعلان کیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے روایتی سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر زارا شاہ جہاں نے تیار کیا ہے جبکہ موجی بسر ہلکے سفید رنگ کے کرتا پائجامہ میں نظر آئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے رواں سال یکم مئی کو شادی کرلی ہے اور انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
