پاکستانی شوبز اسٹار حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
نادیہ خان نے پروگرام کے دوراں حبا بخاری اور دانش تیمور کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل’جان نثار’ کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا اور اسی دوراں ہے انہوں نے حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا۔
نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں اور ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حبا بخاری نے ڈرامہ سیریل جان نثار اور رد کی شوٹنگ دوران حمل کی اور اگر غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آتی ہے۔
نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور ان کے شوہر اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔
دوسری جانب جوڑے نے ابھی تک اس خبر کی اعلان نہیں کیا ہے۔
