
معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے ایک شو میں پہلی بار اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور ڈراما انڈسٹری سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔
انٹرویو کے دوران اپنی ابتدائی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے حنا دلپذیر نے کہا کہ 1992 میں ان کی شادی ہوئی ہوگی۔ان کی شادی ایک طرح سے پسند کی شادی ہی تھی، کیوں کہ انہیں دیکھتے ہی شوہر پسند آگئے تھے۔
حنا دلپذیر نے بتایا کہ انہیں شوہر نے ایک دن غصے میں آکر طلاق دے دی تھی تاہم انہوں نے غصے کی وجہ بیان نہیں کی،اس وقت تک ان کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوچکا تھا، جس کی عمر اس وقت 3 سے 4 سال کے درمیان تھی۔
’’بلبلے‘‘ اور’’ ‘قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر نے جوانی میں ہی بلاوجہ مذاق میں طلاق دے دی تھی۔
