ڈرامہ ڈائریکٹر خلیل رحمان قمر کے ساتھ اغوا اور ڈکیتی کی واردات،عورت سمیت چار گرفتار

رپورٹس کے مطابق ملزمان میں خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے

ملزمان کے زیر استعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں.خلیل الرحمٰن قمر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور لوٹ مار کے الزام میں 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ آمنہ نامی خاتون نے 15 جولائی کو رات 12 بجے خلیل الرحمان قمر کو فون کیا اور ان کا مداح ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ایک ڈرامہ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ان سے ملنا چاہتی تھیں تاہم، جب ڈرامہ نگار خاتون کے گھر پہنچے تو وہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔

اغوا کے بعد ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا موبائل ، گھڑی اور نقدی بھی چھین لی۔

ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے اور پھر انہیں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں