اداکارہ سنگیتا کا 60 ہزار روپے بجلی کا بل آگیا

اداکارہ سنگیتا نے دہائی دی ہے کہ ان کا 60 ہزار روپے کا بل آ گیا ہے، جس میں 20 ہزار بجلی کی اصل قیمت جبکہ 40 ہزار روپے اس کا ٹیکس ہوگا۔

عام شہریوں کی طرح بجلی کے بلوں نے فنکار برادری کے بھی اوسان خطا کر دیے ہیں،سب سے پہلے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود نے بجلی کے زائد بل پر آواز اٹھائی تھی اور 45 ہزار سے زائد کا بل دیکھ کر انہوں نے اللہ تعالی سے موت کی دعا مانگی تھی۔

پھر نامور اداکار عثمان پیرزادہ بھی بجلی کا ایک لاکھ کے قریب بھاری بھر کم بل دیکھ کر گھبرا گئے اور ادائیگی میں مشکلات کا ذکر کیا

نشو بیگم کا بل بھی ایک لاکھ روپے آیا تھا جس پر وہ بھی خاصی پریشان تھیں، اب نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا بھی بجلی کا 60 ہزار بل آنے پر سیخ پا ہیں۔

سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں، دوسرے اے سی میں نے اتار کر رکھ دیے ہیں، وہ لگائے ہی نہیں ہیں اس کے باوجود 60 ہزار روپے کا بل آ گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں