بھارتی اداکارہ میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص

بھارتی اداکارہ حنا خان نے اسٹیج تھری کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

اداکارہ حنا خان نے ڈرامہ سیریل’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت حاصل کی

اداکارہ حنا خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ افواہوں کے پیش نظر تمام لوگ جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال کرتے ہیں انھیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

حنا خان نے لکھا کہ اس تکلیف دہ بیماری کے باوجود میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں بہتر ہوں، مضبوط ہوں اور بیماری سے نمٹنے کیلئے پرعزم بھی ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں