فرح شاہ حمیرا خان اور رؤف لالہ کے ساتھ ڈرامہ” عید جمالو جمالو”میں پرفارم کرنے کو تیار

کراچی( شوبز رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ بیوٹی کوئین فرح شاہ نے ایک عرصہ کراچی اسٹیج پراپنی لاجواب عہدہ پرفارمنس کی بدولت راج کیا

فرح شاہ کی کراچی اسٹیج پر ایک بار پھر آمد ہورہی ہے عید الاضحیٰ پر کراچی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ ” عید جمالو جمالو” میں پرفارم کرینگی

اس حوالے سے بیوٹی کوئین فرح  شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹیج کو کبھی چھوڑا لاہور میں مصروفیت کی باعث کراچی آنا نہیں ہوسکا البتہ اب عید اپنے خوبصورت شہر کراچی میں کرنے آگئی ہوں، اسی شہر سے میں نے اپنے شوبز کیریئر کا  آغاز کیا تھا

فرح  شاہ نے "عید جمالو جمالو” کے لئے خصوصی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، مشہور زمانہ ڈریس ڈیزائنر سے ملبوسات تیار کرا لیے ہیں جو وہ شوز کے دوران استعمال کرینگی

فرح  شاہ نے کہا ہے کہ ڈرامہ بہت اچھا اور کامیاب ثابت ہوگا حمیرا خان اور رؤف لالہ کے ساتھ پرفارم کر کہ مزہ آئے گا

واضع رہے کہ فرح شاہ نے متواتر کئی برس کراچی کے میوزیکل پروگراموں اور اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس کا مظاہرہ کر کہ میلہ لوٹا اس کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں پرفارم کر کہ اپنی شہرت میں مذید اضافہ کیا

فرح شاہ کو اس دوران لاہور میں متعدد فلموں کی بھی آفرز ہوتی رہی ہیں مگر وہ مختصراً رولز پر مبنی فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرتیں رہیں ہیں وہ ایسے پروجیکٹ کا حصہ بننے کی تلاش میں ہیں جس کا اسکرپٹ مضبوط ہو ٹیم اچھی ہو

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں