معروف فلمسٹار حمیرا خان کی عرصے دراز بعد کراچی خصوصی آمد

کراچی(شوبز رپورٹر) معروف فلمسٹار حمیرا خان کی عرصے دراز بعد پنجاب سے کراچی خصوصی آمد وہ ہدایتکار نعمان خان کے ڈرامہ میں پرفارم کرینگی پیشکش ایم جمیل راہی کی ہے پروڈیوسر شہزاد عالم ہیں فلمسٹار حمیرا خان پنجاب کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈراموں میں بے پناہ مصروفیت کے باوجود عید الاضحیٰ پر پیش کیے جانے والے ڈرامے "عید جمالو جمالو” میں اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کرینگی

اس حوالے سے حمیرا خان نے خصوصی تیاریاں شروع کردی ہیں ڈرامے کے لئے خصوصی ڈریس اور جیولری وغیرہ تیار کی ہیں حمیرا خان نے اپنی کراچی آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میرا اپنا شہر ہے جہاں مجھے پہچان ملی ہے اور کافی عرصہ کراچی میں اسٹیج اور فلموں میں کام کیا پھر لاہور شفٹ ہو گئی وہاں بھی مجھے بہت اچھا رسپانس ملا اور مصروفیت بڑھتی چلی گئی لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پنڈی فیصل آباد شیخوپورہ میں بے شمار ڈراموں میں کام کیا کچھ فلموں میں بھی کام کیا اب مجھے کراچی سے کال آئی کہ  عیدالاضحی پر ڈرامہ ہورہا ہے اس میں کام کرنا ہے تو میں انکار نہیں کرسکی مجھے کراچی اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے خوشی ہوگی ایک اچھا ڈرامہ عوام کو دیکھنے کے لئے ملے گا کامیڈی کنگ رؤف لالہ کا تحریر کردہ کھیل ہے ان کے ساتھ پہلے بھی بہت سے ڈراموں میں کام کیا ہے اور اب اس عید پر آرٹس کونسل کراچی میں ڈرامہ کرنیگے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں