صدر آرٹ کونسل کراچی احمد شاہ کو ڈرامہ ڈائریکٹر زاہد شاہ نےایوارڈ سے نوازہ

کراچی( شوبز رپورٹر) زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے معروف ڈرامہ پروڈیوسر ڈائریکٹر رائٹر و ایکٹر زاہد شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اے سی ہال ٹو میں متواتر تین روز تک سوشل فیملی اصلاحی ڈرامہ” مہنگائی نے مارا” کامیابی کے ساتھ پیش کیا اس کھیل کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ مصنف نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک اچھی کہانی کا انتخاب کیا اور پھر بطور ہدایت کار بھرپور محنت کر کہ  ثابت کیا کہ کامیابی سپراسٹارز کے بغیر بھی حاصل کی جاسکتی ہے

زاہد شاہ نے اب تک بے شمار اصلاحی ڈرامے پیش کیے ہیں جس میں ایک اور مزید اچھے ڈرامہ کا اضافہ ہوگیا حیدر آباد میں کامیابی کے بعد کراچی میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے زاہد شاہ اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو دیتے ہیں جن کے بھرپور تعاون سے اس ڈرامے کا انعقاد ممکن ہوسکا محمد احمد شاہ نے  تین دن ہال فری فراہم کیا جس کے لئے وہ محمد احمد شاہ کے انتہائی مشکور ہیں زاہد شاہ نے محمد احمد شاہ کی فن و ثقافت کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد احمد شاہ فنکاروں کے لئے ایک سایہ دار درخت کی مانند ہیں جو خود تو گرمی دھوپ برداشت کرتے ہیں مگر اپنے فنکاروں کو سایہ فراہم کرتے ہیں محمد احمد شاہ کی خدمات اتنی ہیں کہ اگر بیان کروں تو ایک کتاب لکھنی پڑے گی یہ ہمارے لئے ایک مشعل راہ ہیں

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کے دروازے ہر اچھے کام کرنے والوں کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں یہ ادارہ فنکاروں کا اپنا ادارہ ہے ہم سب مل کر اس ادارے کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں تاکہ ہمارے فنکار خوشحال رہیں زاہد شاہ کے ڈراموں میں اسکرپٹ اور ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی پرفارمنس بھی لاجواب ہوتی ہے اور زیادہ تر زاہد شاہ کے ڈرامے سوشل موضوعات میں ہوتے ہیں جس سے ان کی ایک الگ پہچان بن چکی ہے ہم سب کو زاہد شاہ کے اچھے کام کو سہرانا چاہئے واضع رہے کہ ڈرامہ” مہنگائی نے مارا” خصوصی طور پر آرٹس کونسل کے ممبران کے لئے فری رکھا گیا تھا مذکورہ ڈرامے میں حیدر آباد کے معروف فنکاروں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکہ عوام س بھرپور داد وصول کی جبکہ کراچی کے فنکار بھی کامیاب رہے بطور ہدایت کار زاہد شاہ نے پورے ڈرامے پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور تمام فنکاروں سے بہترین کام لیا ڈرامہ کی کہانی جاندار تھی جیسے زاہد شاہ موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں تحریر کیا تھا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں