بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا 23 جون 2024 کو اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھے گا۔
میڈیا نے اس بات سے اندازہ لگایا ہے کہ ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔
ظہیر اقبال نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے (Happy Birthday Sonzzz) لکھا تھا۔