
نوشہرہ پولیس کے مطابق علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سےہوئی، مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں
مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے
شہریار ن بتایا کہ انکار پر خوشبو کو مبینہ طور پرفائرنگ کرکےقتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ادکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے ہے اور پشاور میں رہائش پزیر تھی
