ڈائریکٹر الطاف حسین کی فلم کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ بابرہ شریف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس لیئے کٹھے ہوئے ہیں کہ الطاف حسین نے بہت کچھ ہمیں سکھایا ہے، انہوں نے جتنی بھی فلم بنائی ہیں وہ گھروں میں خواتین دیکھ سکتی تھیں، یہ کوششوں میں سے ایک کوشش ہے، الطاف حسین نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سال میں تین چار فلمیں آئے۔
بابرہ شریف نے کہا کہ ہم نے کبھی کراچی، لاہور، پشاور کی بات نہیں کی، آج یہ باتیں ہوتی ہیں مگر یہ نہ ہوں،امید ہے کہ الطاف حسین پہلے سے بہتر فلم بنائیں گے۔
اس موقعے پر ڈائریکٹر الطاف حسین نے کہا کہ فلم "تیرے پیار نوں سلام” ایک رومانٹک فلم، فیملبی سبجیکٹ ہے،پرور دگار کرینگے کہ میں وہ معیار قائم رکھ سکوں اور انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوسکے۔
ڈائریکٹر الطاف حسین نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ بابرہ شریف آئی ہیں، زارہ خان اس فلم میں ہیروئن ہونگی۔