ملالہ کا ایکشن کامیڈی فلم پولائٹ سوسائٹی پر ردِ عمل

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن مصنفہ ندا منظور کی با ہمت خواتین پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ  لندن میں فلم ’پولائٹ سوسائٹی‘ کے پریمیئر میں شریک ہوئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ فلم کے پریمیئر سے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یہ فلم ایسی بہنوں کے بارے میں ہے جو کہ ایک دوسرے کی حفاظت کرتے اور اپنے خوابوں کو سہارا دیتے نظر آئیں گی‘۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں