
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ بہترین دوستی کی عکاسی کرتی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں جو وائرل ہوگئیں
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سوہائے علی ابڑو یمنیٰ زیدی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔
تصاویریمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامے”جینٹلمین” کی پریمیئر نائٹ کی ہیں
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ نے سفید ماڈرن لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ سوہائے نے ہلکے گلابی کوٹ کے ساتھ پینٹ پہن رکھی ہے
