پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی ایل ایف) کے دوران سپر اسٹار ماہرہ خان پر شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینک دی گئی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں اداکارہ ماہرہ خان ہدایت کار وجاہت رؤف سے محو گفتگو تھیں۔
تقریب میں شریک کسی شخص نے ماہرہ خان پر نامعلوم چیز پھینک دی مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا پہنکا گیا۔
اس دوراں اداکارہ نے بغیر غصہ اورناراضی دکھائے نارمل لہجے میں کہا کہ ‘ یہ غلط ہوگیا‘ اب ڈائلاگ نہیں بنتا
ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے ان لوگوں کیلئے کچھ کہنا ہے لیکن میں اتنے لمبے لمبے ڈائیلاگ نہیں کہہ سکتی۔
اداکارہ کے ساتھ نامناسب رویے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پرغصےکا اظہار کیا کیا
دوسری جانب اس صورتحال میں ماہرہ خان کی بردباری سے پیش آنے کو بیحد سراہا جا رہا ہے۔