ہمیشہ تعداد پر نہیں معیار پر فوکس رہا ہے:مہوش صدیقی

مجھے اداکاری کا شوق ہمیشہ رہا ہے مگر اس کام کو زریعہ ماش کے طور پر کبھی نہیں لیا

کراچی: معروف اداکارہ مہوش صدیقی نے کہا ہے کہ فلم "بے قراریاں” میرے شوبز کیرئیر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی بڑی اسکرین پر کام کرنا ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اداکاری کا شوق ہے جنون نہیں ہے اچھے پروجیکٹ پر کام کرنا   ہمیشہ سے پسند کرتی ہوں چاہئے وہ اسٹیج ہو یا ٹی وی ڈرامہ ہو اسی لئے تعداد پر نہیں معیار پر فوکس رہا ہے

شوبز انڈسٹری میں کچھ عرصے کا بریک لیا تھا تاہم اب واپسی ہو چکی ہے اور ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن کی نئی فلم ” بے قراریاں ” سائن کر لی ہے جس میں ایک پاور فل کردار میں نظر آؤں گی

مہوش صدیقی کا کہنا ہے کہ بڑی اسکرین پر اداکاری کرنا ہر فنکار کے لیے ایک خواب ہوتا ہے وہ خواب فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار ملک یعقوب نور نے فلم میں کاسٹ کر کہ پورا کردیا ہے مجھے اداکاری کا شوق ہمیشہ رہا ہے مگر اس کام کو زریعہ ماش کے طور پر کبھی نہیں لیا متعدد اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا آرٹس کونسل کراچی میں میرے اسٹیج ڈرامے بہت کامیاب رہے مجھے جب بھی اچھا اسکرپٹ اور اچھا رول ملتا ہے تو ضرور کام کرتی ہوں

اداکارہ مہوش صدیقی نے کہا کہ وہ کبھی نمبر ون دوڑ میں  شامل نہیں ہوئی ہمیشہ اپنے کام سے مطلب ہوتا ہے کام معیاری ہونا چاہئے میرا کسی فنکارہ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے سب میرے لئے قابل احترام ہیں شوبز میں شہرت حاصل کر کہ اسے برقرار رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے مجھے میری فیملی بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور آج جس مقام پر ہوں اس میں میری فیملی کی دعائیں اور بھروسہ شامل ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں