
کراچی:فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانے والی باصلاحیت ماڈل فریال نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا دیاہے
شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دیکھانے کے لیے پرُ عزم ماڈل واداکارہ فریال نے کہا کہ ماڈلنگ سے بڑی اسکرین پر آنا میرے لےے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور یہ اعزاز مجھے ایم ٹی اے فلمز نے دیاہے جو ماضی میں کئی نئے فنکاروں کو پرموٹ کرچکے ہی، ان کایہ بھروسہ نئے فنکاروں کو فیلڈ میں آگے بڑھنے میں مدد گار ثابت ہورہاہے

ان کا کہنا تھا کہ فلمساز ایم خان محمد کی نئی فلم ” بے قراریاں “ میں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے، اس فلم کے ہدایتکار ایم یعقوب نور ہیں جو اس بیک وقت تین مزید فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں
فریال کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقوں کو بحال رکھنے میں ایم ٹی اے فلمز سرفہرست ہے جو اس مشکل حالات میں بھی سرمایہ لگارہے ہیں ، ہمیں ملک یعقوب نورجیسے مخلص لوگوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے جو اس نفسانفسی کے دور میں بھی فلم انڈسٹری کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ، اس ادارے کے ساتھ کام کرنا میرے لیے خوش نصیبی کی بات ہے ، معیاری اسکرپٹ پر مبنی اس فلم میں ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہونگی مجھے امید ہے کہ شائقین فلم کو میری کردار نگاری ضرور پسند آئے گی،
فریال شائقین نے جس طرح مجھے ماڈلنگ کے شعبے میں پسند کیا ہے اداکاری کے شعبے میں بھی مایوس نہیں کرونگی محنت کے بل کامیابی حاصل کی ہے مزید اسی پر کاربند ہوں اور محنت و لگن کے ساتھ اداکاری کے شعبے میں بھی اپنی شناخت بناﺅ گی ملک یعقوب نور کی بے حد مشکور ہوں جو ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو پرموٹ کرتے ہیں.
