آرٹس کاؤنسل کراچی میں اصلاحی اسٹیج ڈرامہ بیوہ پیش

کراچی(شوبز رپورٹر)  وطن عزیز کے معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ ڈرامہ میں عوام کو  ایک مثبت پیغام دیا گیا ہے اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مہمان خصوصی بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ سیلم گڈو نے آرٹس کونسل کی تاریخ میں ایک منفرد ڈرامہ پیش کیا سلیم گڈو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں نوید انور صدیقی،  اسلم محمود دہلوی، علی رضا نے ڈرامہ کی عظیم الشان کامیابی پر پوری ٹیم مبارک باد پیش کی

ہدایتکار سلیم گڈو نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کراچی کی عوام اور دوست احباب کی آمد پر ،شکریہ ادا کیا صحافی شکیل یامین کانگا، معروف اداکار روف لالہ، پرویز صدیقی، ذاکذ مستانہ، وسیم خان رمیش کمار، ملک یوسف جمال،  زاہد عباسی، آدم راٹھور اور دیگر شخصیات موجود تھیں  سدرہ شیخ، ناصر بونیری، اکرم نوید، عرفان بٹ، عائشہ مہک، گل حسن خاصجیلی، عارف صدیقی، سلمان ربانی، لیلی ناز، اصغر شیخ، نیک بھٹی، اپنے اپنے کرداروں میں عہدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کہ لوگوں سے داد وصول کی

ڈرامے کے پروڈیوسر قربان شیخ تھےعوام کی کثیر تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور پسند کیا اختتام پر ڈرامے کے فنکاروں میں سید امتیاز الحق بخاری نے شلیڈ و ایوارڈ تقسیم کیے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں