
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کردی۔
بشریٰ انصاری نے شوہر ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر ’ ہماری ملاقات ‘ کے نام سے جاری وی لاگ میں شادی کی تصدیق کی
وی لاگ میں اقبال حسین نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات 2016 میں آن ائیر ہونے والے سیریل ’سیتا باگڑی‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، اس وقت ہم دونوں کی طلاق ہوچکی تھی
اقبال حسین نے بتایا کہ ہم دونوں ہی اکیلے تھے، اس شوٹنگ کے دوران ہی میں نے بشریٰ انصاری کو شادی کی پیشکش کی۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اقبال حسین کی طلاق مجھ سے کچھ عرصہ پہلے ہوئی اور میں نے کچھ عرصے بعد طلاق لی لیکن ہم دونوں اس وقت تک ایک دوسرے سے ملے نہیں تھے
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے اپنی طلاق کے حوالے سے کبھی کسی سے بات نہیں کی تھی کیونکہ مجھے طلاق کو قبول کرنے کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں تھا، میں نے اس شادی کیلئے خود کو ایک ڈیڑھ سال کا عرصہ لے کر منایا پھر اس کے بعد میں نے اپنی فیملی سے اقبال حسین کو ملوایا
بشریٰ انصاری نے 1978 میں اقبال انصاری سے پہلی شادی کی تھی جس کے 36 سال بعد انہوں نے طلاق لی
ہدایت کار اقبال حسین کی پہلی شادی اداکارہ اور میزبان فرح حسین سے ہوئی تھی۔
