گلوکار ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پر معذرت کرلی

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کی پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ساحر علی بگا نے لکھا تھا کہ ’خدا کی لعنت ہو منافق پر‘ اور پھر لکھا کہ ’راحت فتح ۔۔۔ خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے‘

گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی اسٹوری ڈیلیٹ کردی لیکن اسٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا وائرل ہوچکے ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے فیس بک پر ساحر علی بگا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے بھائی ساحر علی بگا، میں آپ سے درخواست کروں گا کہ مہربانی کرکے رمضان کا احترام رکھیں جیسا کہ آپ نے پہلے اپنی پوسٹ میں ذکر بھی کیا کہ ’اپنی زبان کی حفاظت کرو، دوسروں پر انگلی نہ اٹھاؤ‘۔’ہم سب میں خامیاں ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہم سب پرسلامتی ہو ، آمین‘۔

علی ظفر کی پوسٹ پر ساحر علی بگا نے جواب میں شکریہ ادا اور  پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں