اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات،جذباتی مناظر

ویڈیو: اداکارہ صاحبہ نے اپنے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کی ہے

پاکستانی شوبز  انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ کی پہلی بار  اپنے والد سے ملاقات نے انہیں جذباتی کر دیا۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘زندگی میں پہلی بار  والد سے ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صاحبہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 11 مارچ کو ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

صاحبہ نے والد سے کہا کہ میرہ قصور کیا تھا،جواب میں والد نے کہا کہ تمہارے لیئے میری سانسیں بچی ہوئی تھیں، صرف چاہتا تھا کہ تم سے معافی مانگلوں،قصور ہوا مجھ سے بہت قصور، اتنی عمر گزر گئی، کچھ تو بولو

صاحبہ نے اپنے آنسوں پونچے اور کہا کچھ نہیں۔۔۔ کوئی کچھ نہیں۔۔۔ پھر چھوڑدینگے مجھے۔ والد نے کہا کہ کیسے چھوڑ دونگا۔

اداکارہ صاحبہ بیشتر انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی پرورش سوتیلے باپ نے کی ہے کیونکہ ان کے سگے والد اور والدہ کے درمیان علحیدگی ان کی پیدائش سے قبل ہی ہوگئی تھی

اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار کی گئی ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں