
کراچی(رپورٹؒ: نبی بخش خاصخیلی)تعلیم کا حصول کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے اسلام میں تعلیم کے حصول کو فرض کا درجہ دیکر اہمیت کو واضع کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار فاٶنڈیشن اسسٹڈ اسکول کے پرنسپل محمد ساجد نے اسکول میں تقسیم اسناد و انعامات ششماہی امتحان کے نام سے منعقد پروگرام میں شریک اسکول کے طلبہ,اساتذہ, اور والدین سے خطاب کرتے ہوٸے کیا
محمد ساجد کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دیں بچوں کے بہترین تعلیم کے حصول کیلٸے والدین کا تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
پروگرام میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طلبات میں اسناد و انعامات تقسیم کیٸے گئے۔
