گلبرگ ٹاؤن کا 5 ہزار طلبہ کے لیے 10 ہزار روپے کے ”تعلیم کارڈ” کا اعلان

گلبرگ ٹاؤن کا 5 ہزار طلبہ کے لیے 10 ہزار روپے کے ”تعلیم کارڈ” کا اعلان

کراچی: گلبرگ ٹاؤن کا بڑا تعلیمی اقدام: 5 ہزار طلبہ کے لیے 10 ہزار روپے کے ”تعلیم کارڈ” کا اعلان، پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کیساتھ MoU پر دستخط گلبرگ ٹاؤن میں طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ”تعلیم کارڈ” کے اجرا کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

اس اقدام کے تحت گلبرگ ٹاؤن 5,000 طلبہ کو 10,000 روپے مالیت کا تعلیم کارڈ فراہم کرے گا۔یہ اقدام گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے کیا جا رہا ہے جبکہ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (PBIF) اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گا، تاکہ طلبہ تعلیمی سال کے آغاز پر کتابیں، اسٹیشنری، یونیفارم اور دیگر ضروری اشیاء بآسانی حاصل کر سکیں۔یہ تعلیم کارڈ صرف فیڈرل بی ایریا (Federal B Area) کے طلبہ کے لیے مختص ہوگا.

تقریب میں گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ،وائس چیئرمین محمد الیاس، سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف و دیگر افسران پی بی آئی ایف کے سینٹرل صدر مشتاق منگٹ، کراچی کے صدر سہیل عزیز، ”میرا برانڈ پاکستان” کے کوآرڈینیٹر عامر رفیع، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے محمد بابر خان، تاجر و صنعتکار برادری اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تعلیم کا حصول دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں یہ اقدام طلبہ کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ انہوں نے تاجر اور صنعتکار برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ ٹاؤن اپنے محدود اختیارات کے باوجود تعلیم کے شعبے میں بھرپور کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت چار ماڈل گورنمنٹ اسکولز پر کام جاری ہے جبکہ اساتذہ کی تربیت (Teachers Training) کا سلسلہ بھی شروع کیا جا چکا ہے، تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے نہ صرف طلبہ کو سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔آخر میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ”تعلیم کارڈ” پروگرام مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا اور زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے مستفید ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں