پنجاب حکومت کا یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
لاہور: پنجاب حکومت نے یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کےمطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ کلاسز فزیکل ہوں گی، ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، ہم آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، اسکول آئیں پڑھائی کریں۔
