کتاب مرگیا تو خواب مرجائےگا:سید سردار شاہ کا عالمی کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عالمی کتب میلے کا افتتاح کیا
افتتاحی تقریب منتظمین عالمی کتب میلہ سمیت صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد محمد شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ میں وزیر تعلیم کے ساتھ زیر تعلیم بھی ہوں۔ وقار متین صاحب ہمیشہ مجھے قیمتی کتاب ڈھونڈ ڈھونڈ کر دیتے ییں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کتب میلہ میں آکر بہت خوشی ہوتی ہے، میں بیس بدل کر کتاب کریدنے آتا ہوں۔یہ میری سرداری ہے اور وہ میری دلداری یے۔
انہوں نے کہا کہ کتاب آپ کا دوست کے ساتھ آپ کا رہنما بھی یے، کتاب صدیوں کے سفر کی تخلیق یے۔سوئڈین نے آج سے پہلے پیپر کا استعمال ختم کردیا تھا مگر اس کے بعد ان کے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کے بچوں کے سوچنے کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ پھر انہوں نے چائنا سے پرنٹ مشینیں خریدیں
سردار علی شاہ نے کہا کہ کتاب کو مرنے نہیں دینا اگر کتاب مرگیا تو خواب مرجائےگا۔ ہم گلاب اور کتاب کی چوری کو چوری نہیں سمجھتے تھے۔ہم نے اسکولز کو امپوور کرنا شروع کردیا یے، اب ھر اسکول میں لائبریری لازمی ہوگی
صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا کہ یہاں آکر بہت خوشی ہوئی،کامران نورانی کے آنے سے بہت خوشی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہاں بھی پروگرام کرے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسے سپورٹ کرے گی۔کتاب کلچر کی کنجی ہے، کتاب آپ کو اکیلا نہیں ہونے دیتی، کتاب سے آپ دنیا کا سفر کرتے ہیں
