محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کو مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا
کراچی: صوبہ سندھ میں نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے۔اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیہ جاوید کا واضح احکامات بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ پابندی نہیں۔
