سندھ ٹیسٹ بک بورڈ نے آئیندہ تعلیمی سال 27-2026 کی درسی کتب کی چھپائی کا عمل شروع کردیا

سندھ ٹیسٹ بک بورڈ نے آئیندہ تعلیمی سال 27-2026 کی درسی کتب کی چھپائی کا عمل شروع کردیا

کراچی: سندھ ٹیسٹ بک بورڈ نے اہم ٹارگیٹ عبور کرتے ہوۓ آئیندہ تعلیمی سال 27-2026 کے کتب کی چھپائی کا عمل شروع کردیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مناسب حکمت عملی اور سنجیدہ اقدامات کی بدولت ٹیکسٹ بک بورڈ کارکردگی کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوۓ ہیں، “سرکاری اسکولز میں کتب وقت پر میسر ہو رہی ہیں، کتب پہنچنے میں تاخیر کی روایت کی خبریں اب ماضی کی بات بن چکی ہیں”۔

سندھ میں تعلیمی سال 27-2026 کے لیے درسی کتب کے سیٹس کی چھپائی شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت 50 لاکھ کتب کے سیٹس چھاپنے کا ٹارگیٹ پورا کیا جاۓ گا، چھپائی کے بعد درسی کتب کے سیٹس ٹیکسٹ بک کے ویئر ہاؤس میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، اپریل 2026 سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کی کتب کے لیے ٹینڈر رواں سال جاری کیا گیا تھا اور مرحلہ وار جنوری 2026 تک کتب کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا جاۓ گا، جب کہ جنوری 2026 سے ہی کتب کی اسکولز تک ڈسٹریبوشن کا کام شروع ہوگا۔

درسی کتب کی ڈسٹریبوشن کے عمل کو مارچ 2026 تک مکمل ہوگا۔ اس ضمن میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین پرویز احمد بلوچ نے اپنے کے بیان میں کہا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مکمل طور پر فعال ہے، روان سال درسی کتب کی ڈسٹریبوشن کا عمل بہتر انداز میں مکمل کیا گیا جبکہ تعلیمی سال 27-2026 کی کتب چھپنے کے بعد ویئر ہاؤسز میں پہنچنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اپریل سے شروع ہونے والے آئیندہ تعلیمی سال سے کتب بروقت بچوں کے ہاتھوں میں موجود ہو سکیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں