کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ (Mr. Yang Yundong) نے ملاقات کی
ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈپٹی قونصل جنرل زہانگ ہاؤ (Mr. Zhang Hao) بھی شریک
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک منصوبوں اور کے سی آر پر بات چیت ہوئی
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں چین کے دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں،اپنے دورے میں نئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس کو لے جاؤنگا۔سندھ حکومت صوبے میں مزید اسپیشل اکنامک زون قائم کر رہی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے اکنامک زون میں چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری اہم ہوگی،کے سی آر کو کافی ٹائم ہوگیا ہے اب یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لئے لاؤنگا، کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کا نیا منصوبہ چین کے شراکتداروں کے پاس لے جاؤنگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ڈی-سیلینیشن پلانٹ کا منصوبے کی چین کے سرمایہ کاروں کے دعوت دونگا، کراچی میں خصوصی افراد کے لئے انکلیوژ سٹی میں چین کی شراکتداری چاہتا ہوں۔انکلیوژ سٹی پاکستان کا ایک بہترین ادارہ ہوگا جس میں حکومت چین کی مدد درکار ہے۔
قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے کہا کہ منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے تاکہ ان کے لئے میٹنگ کے انتظامات کیے جائیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شنگاہی سٹی اور ہبی حکومت انکلیوژ سٹی میں پارٹنرشپ ہو سکتے ہیں،چائنیز مہارت سے ہم خصوصی افراد کو مین اسٹریم میں لا سکتے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ صحت، پانی اور زرعی ترقی کے لئے چین سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قائم کی ائے، زراعت میں نئے ہائبرڈ بیج ہوں جوکم پانی اور زیادہ پیداوار دیں۔موسم کے حساب سے ہائبرڈ پھل اور سبزیوں کے منصوبے چین کی مہارت کے ساتھ شروع کرنا چاہتا ہوں۔
پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبے تیار کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت
ہم جلد چین کا دورہ کر کے نئی ترقی کے راہیں کھولنے جا رہے ہیں۔شعبہ تعلیم میں اساتذہ کی تربیت اور پڑھائی کے نئے طریقہ کار پر چین کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔پرائمری اسکول کی پڑھائی کے لئے چین سے اساتذہ کی تربیت کا منصوبہ شروع کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چین کے دورے کا پروگرام کی تیاری کے لئے ضروری ہدایات دے دیں
قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ کا کہنا تھا کہ چائنیز اب انگریزی پڑھائی میں بھی کام کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ستمبر میں چین کا دورہ کرنے کا پروگرام بنانے کی ہدایت دیدی