spot_img

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی لیاری میں "ڈیجیٹل خواندگی برائے امن” کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی: شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی لیاری میں "ڈیجیٹل خواندگی برائے امن” کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں امن کے فروغ، انتہاپسندی کے خلاف مؤثر اقدامات، اور مثبت آن لائن انگیجمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ورکشاپ کے ماہرین میں ایڈووکیٹ محمد عثمان سومرو اور معروف ڈیجیٹل صحافی رضا لغاری (جیو ٹی وی) شامل تھے۔ انہوں نے طلباء کو بتایا کہ کس طرح ڈیجیٹل ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے قانونی دائرہ کار، فریم ورک، اور اس ضمن میں دستیاب حل و چارہ جوئی پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ممبر صوبائی اسمبلی جناب شارق جمال، ممبر صوبائی اسمبلی نجم مرزا، ڈاکٹر کاشف، اور ڈاکٹر سعدیہ شیخ (اسسٹنٹ پروفیسر، لیاری یونیورسٹی) شامل تھے۔

اپنے خطاب میں شارق جمال نے کہا کہ "سوشل میڈیا آج کے دور میں ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اور نوجوان نسل اس کے اثرات کی زد میں ہے؛ اس لیے ضروری ہے کہ ان کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے۔”

نجم مرزا نے کہا کہ "ڈیجیٹل عہد نے دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں بدل دیا ہے۔ جہاں ڈیجیٹل ٹولز ایک طرف ترقی کا ذریعہ ہیں، وہیں ان سے جُڑے خطرات سے بچاؤ کے لیے ڈیجیٹل خواندگی انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔”

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر سعدیہ شیخ نے مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "آپ کی شرکت نے اس تربیتی سیشن کو مزید بامقصد اور بااثر بنایا۔”

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز سے بھی پیش کی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں