وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئے سال کے لئے نصابی کتب کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کے احکامات کے تحت تعلیمی سال 26-2025 کے لئے درسی کتب کے 50 لاکھ سے زائد سیٹ تیار کیے جائیں گے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی ترسیل کے پہلے مرحلے میں کا آغار ضلع جامشورو سے کردیا ہے۔
کتب کی ترسیل کے پہلے مرحلے میں ضلع جامشورو کی تین تحصیلوں مانجھند، تھانو بولا خان اور سہون کے سرکاری اسکولز کو کتب فراہم کردی گئیں ہیں۔
پہلے مرحلے میں پرائمری سرکاری اسکول میں کتب بپہچائی جائیں گی جبکہ آئیندہ ہفتہ سے سیکنڈری اسکولز میں ترسیل کا کام شروع کردیا جائے گا۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی ترسیل کے مرحلے کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف نگران کمیٹیز بھی تشکیل دے دیں ہیں۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر گزشتہ تعلیمی سال کے اختتام پر سرکاری اسکولز میں بُک بینکس قائم کی گئیں تھے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ قائم ہونے والی بک بینکس کی مدد سے اسکولز میں کتب کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔