کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ (IECED) کی جانب سے تیسری ECCE انٹرنیشنل سمٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
ECCEانٹرنیشنل سمٹ ڈی ایچ اے میرینا کلب، کراچی میں منعقد ہونے والی سمٹ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تاج حیدر، IECED کی بانی ناہید وصی، ایگزیکیوٹو ڈاریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ، تعلیمی ماہرین، اساتذہ و دیگر شریک ہوئے۔
کانفرنس کا موضوع “امن کے بیج پروان چڑھانا: پائیدار اور ہم آہنگ مستقبل کے لیے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم” ہے۔
کانفرنس میں پاکستانی ماہرین کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور تعلیمی شخصیات اپنے خیالات پیش کریں گے۔سمٹ کانفرنس میں کلیدی تقاریر، مکالمے، تحقیقی مقالے اور پوسٹر پریزنٹیشنز، پینل ڈسکشن سیشنز رکھے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ ارلی چائیلڈہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن کے فروغ کو بھرپور اہمیت دے رہی ہے۔ECCE کی عالمی اہمیت اور اسے ایس ڈی جیز میں شامل کیے جانے کے باعث اس شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ہمیں جدید ترقیاتی نظریات سے باخبر رہتے ہوئے اپنے علمی ذخیرے کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔
سردار شاہ علی شاہ نے کہا کہ بچے کا دماغ ہمارے تجربوں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے، ہمیں بچے کے اپنے تجسس کو اہمیت دینا ہوگی۔مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنیاں اپنی پروڈکٹ ہر فورم پر بھیچنا چاہتی ہیں، ہم بچوں کو آے آئی کے حوالے نہیں کرسکتے۔بچے کو مصنوعی ذہانت کی مدد کے ساتھ اگر پڑھانا ضروری بھی ہے تو ہمیں بچے کو ذہین بھی بنانا ہے۔بچوں کو قدرت سے دور رکھ کے ہم آنے والے قدرتی ماحول کی ضمانت نہیں دے سکتے، بچے کو نیچر کی طرف واپس لانا ہوگا۔بحیثیت وزیر تعلیم ، سندھ حکومت کی طرف سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں۔
اس موقع پر پروفیسر کرار حسین ایکسیلینس ان ٹیچنگ ایوارڈز کی تقسیم کیے جائیں گے۔ایوارڈز اُن اساتذہ کو دیے جائیں گے جنہوں نے تدریس میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ایکسیلینس ان ٹیچنگ ایوارڈز اُن افراد کو بھی دیے جائیں گے جنہوں نے تعلیم کے مقدس مقصد کے لیے زندگی بھر خدمات انجام دی ہیں۔
سمٹ میں "Nurturing Curiosity in Foundational Learning: A key to Lifelong Success” یعنی “بنیادی تعلیم میں تجسس کی پرورش: کامیاب زندگی کی کنجی” کے عنوان سے پینل ڈسکشن بھی رکھا گیا ہے۔