کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں 4 روز کے لیے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شارع فیصل اور حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی ادارے 19 تا 22 نومبر بند رہیں گے۔
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آئیڈیاز نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیےکیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔