سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے پہلے پی ایچ ڈی اسکالر عبداللہ ایوب کی تھیسز کا فائنل ڈفینس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے پہلے پی ایچ ڈی اسکالر عبداللہ ایوب کی تھیسز کا فائنل ڈفینس

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے پہلے پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے اسکالر عبداللہ ایوب خان کا تھیسس فائنل ڈیفنس منگل کو یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کی۔ پی ایچ ڈی اسکالر عبداللہ ایوب نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے  شعبہ کمپیوٹر سائنس سے ”ڈیجیٹل فرانزکس انٹیگریٹس ود بلاک چین ہائپر لیجر اینڈ چیلنجز“ (“Digital Forensics Integrates with Blockchain Hyperledger and Challenges”) کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ہے، جس میں ان کے سپروائزر ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور شریک سپروائزر ڈاکٹر آصف علی لغاری، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسرتھے۔

سیمینارمیں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ پی ایچ ڈی اسکالر عبداللہ ایوب خان سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی تاریخ میں پی ایچ ڈی کی پہلی ڈگری حاصل کرنے وارے اسکالر بننے کا اعزاز حاصل کرنے جا رہے ہیں جو ہم سب، وائس چانسلر، فیکلٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے بڑے فخرکی بات ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے عبداللہ ایوب کے ساتھ ان کے پی ایچ ڈی کے سپروائزر ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ، شریک سپروائزر ڈاکٹر آصف علی لغاری، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، ایڈوائزر برائے تعلیم ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، اسسٹنٹ پروفیسر محمد عدنان خورشید اور تمام فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے پہلا پی ایچ ڈی پیدا کرنا  یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک قابل ذکر اضافہ ہے اور یہ عظیم ادارہ مستقبل قریب میں ایسے شعبوں میں مزید پی ایچ ڈیز تیار کرے گا جن سے ملک کو حقیقی معنوں میں فائدہ ہو سکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام کو 2012 میں یونیورسٹی کا درجہ ملا تھا، اب یہ اپنے ابتدائی مراحل سے نکل کر مختلف شعبوں میں ذہین اور قابل گریجویٹس پیدا کر رہی ہے۔

پی ایچ ڈی اسکالر عبداللہ ایوب خان نے کہا کہ وہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تاریخی ادارے سے پہلی پی ایچ ڈی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے  اپنی تھیسز پر پریزنٹیشن بھی دی۔

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی تنیو اور ڈائریکٹر کیمپس NI-FAST پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارمیمن نے سیمینار میں ایکسٹرنل ایکسپرٹس کی حیثیت سے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈاکٹر زاہد علی چنڑ نے پی ایچ ڈی اسکالر اور ان کی پی ایچ ڈی تھیسز کا تعارف پیش کیا۔

سیمینار میں ڈینز ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ، ڈاکٹر جمشید عادل ہالیپوٹو، ایڈوائزر آن اکیڈمکس ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، چیئرپرسن شعبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز ڈاکٹر منصور احمد کھڑو، شعبہ تعلیم کے چیئرپرسن ڈاکٹر اسٹیفن جان، چیئرپرسن شعبہ انوائرمینٹل سائنسز ڈاکٹر حنا شہناز، چیئرپرسن شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈاکٹر عنبرین فضل، چیئرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر ریاض احمد منگریو، فیکلٹی ممبران اور مختلف انتظامی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں