سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ انتظامیہ نے ضلع و تحصیل سطح پر نصابی کتب کی ترسیل کا عمل شروع کردیا

نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہراسکول میں کتابیں موجود ہونگی: عبدالعیم لاشاری

جامشورو: سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ انتظامیہ نے سندھ کے سرکاری اسکولوں کیلئے ضلعہ و تحصیل سطح پر درسی کتاب پہنچانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ جامشورو کے گوداموں تک کتاب پہنچنے کے بعد ملازمین کی جانب سے ترتیب دینے کا سلسلہ جاری ہے

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ جامشورو عبدالعیم لاشاری کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ مختلف چئلینجز کے باوجود نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل درسی کتاب سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں میں موجود ہونگے۔

عبدالعیم لاشاری میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی چھپائی میں تاخیر نہیں ہوئی، پروپیگینڈا کسی صورت بدراشت نہیں کیا جائے گا۔ تعلیم ھر بچے کا بنیادی حق ہے، ھر بچے کے ہاتھ میں کتاب دیکھنا چاہتے ہیں،نیا سال شروع ہونے سے قبل تمام سرکاری اسکولز میں کتاب موجود ہونگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں