لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن SRSO کے سی ای او محمد ڈتل کلہوڑو نے باضابطہ طور پر ایک باہمی یاداشت نامی پر دستخط کیے، باہمی یاداشت نامی پر دستخط کی تقریب وائیس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی
پریس ترجمان شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق باہمی یاداشت نامی کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ، مشترکہ تحقیقی اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔جس میں دیہی ترقی ، خواتین کو با اختیار بنانے ، لوکل کاروبار کے فروغ، صحت کے اقدام سے متعلق باہمی تعاون کے منصوبے شامل ہیں۔
باہمی یاداشت نامی پر دستخط کی تقریب میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں اس طرح کے اتحاد کی بڑی اہمیت پر زور دیتے ہوئے SRSO کے وفد کا شکریہ ادا کیا ، اس موقعے پر ڈتل کلہوڑو نے کہا کہ وائیس چانسلر نے جس انداز اور لگن کے ساتھ یونیورسٹی کی ترقی اور نمایاں کامیابی کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے
اس موقعے پر SRSO کے چیف فنانشل آفیسر آصف علی کلہوڑو ، یونیورسٹی کے رجسٹرار ، ڈین پروفیسر یوسف شاہ ، ڈین پروفیسر محمد حنیف شیخ ، پرنسپال چانڈکا پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو ، پرنسپال نرسنگ کالیج غلام عباس پنہور ، ڈاریکٹر اورک ڈاکٹر میر حسن کھوسو بہی موجود تھے

