
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک ہزار312 ارب روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کے ایک اجلاس میں دی گئی۔کمیٹی نے راجن پور ڈیرہ غازی خان سیکشن کو چار رویہ ہائی وے بنانے کیلئے زمین کے حصول متاثرہ جائیدادوں اور معاوضے کی ادائیگیوں اور این55 منصوبے کے ڈیرہ غازی خان ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کو دورویہ بنانے کیلئے گیارہ ارب 37 کروڑ ستر لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔اس منصوبے کے تحت راجن پور سے شروع ہو کر نیشنل ہائی وے این55 کے ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن انڈر ہائی وے پر ختم ہونے والے تین سو انتیس اعشاریہ سات کلو میٹر طویل چار لین پر مشتمل دو رویہ کیرج وے کی بہتری اور کشادگی کیلئے زمین حاصل کی جائے گی
