سٹاک مارکیٹ : 587 کا اضافہ،  ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی حد بحال

کراچی:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 587 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند ہوا تھا  اور 100 انڈیکس اس پہلے مئی 2017 میں دوران ٹریڈنگ 53 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر تھا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں