
کراچی: چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شریف میمن نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ سندھ رینجر کے بریگیڈر عاصم اور کرنل عمران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شریف میمن نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے مسائل، کراچی کے امن وامان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم، چوری کی وارداتیں، ڈکیتیاں و دیگر روزگار بچاؤ تحریک اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ تاجروں کے وفد کے اراکین سینئر وائس چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن جنید باڑی۔ وائس چیئرمین عامر گل۔ پریس سیکرٹری مشہود الحق کلیانوی اور سینئر تاجر رہنما فہیم انصاری ود یگر موجود تھے۔
