
کراچی (رپورٹ: شوکت جانوری) رئیل اسٹیٹ کی دنیا کے بڑے نام زین بلڈرز اینڈ ڈولپرز کی جانب سے کراچی میں سٹی ایگزیکٹو ٹاور کے گرانڈ سیل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب شاہراہ فیصل کے نزدیک واقع پراجیکٹ کی تقریب میں شہریوں نے شرکت کی۔ جبکہ اداکار فیصل قریشی اور ٹک ٹاکرز کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
پروجیکٹ کے سی ای او زین ناز، ایم ڈی روحل ناز، جے ایم اشفاق ڈیڈی، منیجر فراز سایا، ایس آر کے ایڈورٹائزنگ مینٹ کے سی ای او شاہد رسول، بزنس مین عامر تھارا اور دیگر نے شرکت کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر روحل ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں مناسب قیمت پر گھر ملنا بہت مشکل ہے۔ سٹی ایگزیکٹیو ٹاور میں مناسب قیمت پر گھر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔
جنرل منیجر اشفاق ڈیڈی نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ مناسب قیمت پر مکان حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ خواب زین بلڈر ہی پورا کر سکتا ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ناز بلڈرز کا نام ہے، اسی لیے ہم آئے ہیں، ناز ہمیشہ پراجیکٹ کی الاٹمنٹ وقت پر کرتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ پراجیکٹ آتے ہے بکنگ ہوجاتی ہے۔
تقریب میں ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا تھا، جبکہ بچے جھولوں پر خوب لطف ہوتے رہے۔
