
کراچی: جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز اور ویراول پاٹن میمن انجمن کی جانب سے کراچی میں ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعیلمی سرگرمیوں کے حامل سابقہ طلبا و طالبات کی حاصل کردہ اسناد کی بنا پر ان کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا اور موجودہ طلباو طالبات کو ایوارڈز دیئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرزکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کے لئے مستقبل کے معمار ہی نہیں معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ جی ایف ایس کا خواب ہے کہ ہر پاکستانی شخص کے پاس اپنا گھر ہو یہ خواب ہمیں تعبیر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اگر ہم نیک نیتی، صد قِ دل اوروسیع ذہن سے اپنے ملک کے نوجوانوں کی اجتماعی صورتحال کا احاطہ کریں تو ہمیں اندازہ ہو گا کہ ہمارے نوجوان بے شمار قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،ان میں محنت کا جذبہ اور زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو موجودہے جی ایف ایس کی جانب سے ہم کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارک باد دیتے ہیں
تقریب کے مہمان خصوصی فیصل ابوبکر خانانی کا کہنا تھا کہ نوجوان مستقبل اور سرمایہ ہیں، یہ کسی بھی معاشرے کی اساس ہوتے ہیں۔ پاکستان ان خوش قسمت ملکوں میں شامل ہے جہاں نوجوان آبادی کا 60 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔ اس صورتحال سے ہمیں ایک بڑا واضح پیغام ملتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو کچھ منفرداور ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔ جس کے زریعے مشکلات،مسائل اور چیلنجز سے نمٹا جا سکتے اوران مسائل کے اندرسے اپنے لئے وسائل اور مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل افراد ہی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔ ویسے بھی زندگی میں مواقع ملتے کہاں ہیں مواقع بنانے پڑتے ہیں۔
جی ایف ایس کراچی میں ہی نہیں بلکہ لاہور، ملتان اسلام آباد میں اپنے پروجیکٹس کے باعث جانا پہیچانا جاتا ہے ۔ اور جی ایف ایس کے کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرچکا ہے۔ اور یہی نہیں بلکہ دبئی، لندن میں مقیم پاکستانیوں میں شہرت حاصل کر چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جی ایف ایس اپنی کارگردگی کی بنا پر کئی قومی اوبین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
جی ایف ایس نے ہمیشہ اپنے کسٹمرز کی سہولت کے مطابق اقساط کی ادائی کا جدول مرتب کیا۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز کی اس تقریب میں مختلف معروف کاروباری حضرات ،سماجی و سیاسی شخصیات، ،اینکر پرسن سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
