سَنرِج فوڈز اعلیٰ معیار اور شفافیت نے صحافیوں کے دل جیت لیے

کراچی: سنرِج فوڈز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے یونیٹی فوڈز لمیٹڈ نے پورٹ قاسم میں واقع سنرج فلور پراسسنگ فیکٹری کے دورہ کے لیے خصوصی طورپر میڈیا کو مدعو کیا تاکہ وہ بذاتِ خود سَنرِج فوڈز کی اعلیٰ کارکردگی اور شفافیت کا جائزہ لے سکیں۔ پرنٹ،الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کیا اورگندم کی کٹائی سے آٹا بننے کے مراحل سے گزرتے ہوئے اس کی پیکنگ تک، تمام پراسس کا بطور خاص مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایل ایف کے چیف ایگزیکیٹو فرخ امین نے کہا کہ میڈیا کو یہاں بلانے کا مقصد اپنے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم فصل کی کٹائی اور گندم کی منتقلی سے لے کراسے کھانے کی میزپر لانے تک، پیداوار کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور جدید طریقہ کار کو یقینی بناتے ہیں۔یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میڈیا آج ہمارے ساتھ ہے اور وہ خود دیکھ سکتا ہے کہ اعلیٰ معیار اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے فیکٹری کی انتظامیہ کن مراحل سے گزرتی ہے۔ہم معیار پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور اپنے مضبوط ارادوں اور استقامت کے ذریعے عوام کو اچھی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔صارفین کے لیے غذائیت سے بھرپور زندگی کو یقینی بنانے کے لئے  ضروری ہے کہ ہمارے برانڈز معیاری اور قابلِ رسائی ہوں۔ علاوہ ازیں کسانوں کی خوشحالی اور فروغ کے لیے انہیں زراعت کی بہترین تربیت اور مہارت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسا پائیدار فوڈ سسٹم تشکیل دیا جائے جس سے نہ صرف ہماری موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلیں بھی استفادہ کرسکیں۔

کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ نگین رضوی نے میڈیا ٹیم کے جامع دورے اور ان کی فعال شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس دورہ کی وجہ سے صحافیوں کوفوڈ سیفٹی اور کوالٹی کے حوالے سے مختلف برانڈز کی تیاری میں سَنرِج فوڈزکے پیداوری عمل کی شفافیت کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔

نگین رضوی نے کہا کہ صحت مند اورمعیاری غذا کا  استعمال ہر پاکستانی کا حق ہے، خاص طور پرایسی خطرناک صورتحال میں جب نشوونما کا بحران پاکستان میں 45 فیصد بچوں کو متاثرکررہا ہے۔انہوں نے فلیگ شپ سی ایس آر مہم  ”سَنرِج طاقتور پاکستان“ کے ذریعے غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لئے سَنرِ ج فوڈز  کی کوششوں  اور کاوشوں کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے سَنرِج فوڈز نے 150,000 سے زائد خاندانوں کو ٹھوس غذائیت فراہم کرنے کے لیے حکومت، این جی اوز، یتیم خانوں  اور اسپتالوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں