spot_img

چئیرمین آباد نے”میرا گھر میرا آشیانہ”اسکیم میں قرض کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

چئیرمین آباد نے”میرا گھر میرا آشیانہ”اسکیم میں قرض کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

کراچی: چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے حکومت کی میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم میں قرض کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا ہے۔

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کا کہنا ہے ہ میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم میں قرض کی رقم میں اضافے کا فیصلہ قابلِ ستائش اور عوام دوست ہے، ملک میں  موجودہ تخمینوں کے مطابق تقریباً 14 ملین مکانات کی کمی ہے،حکومت کا قرض کی حد 10 ملین تک بڑھانا عوام کیلئے امید کی نئی کرن ہے۔

چئیرمین آباد نے نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد افراد کا روزگار تعمیراتی صنعت سے جڑا ہے، اسکیم کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،تعمیراتی شعبہ جی ڈی پی میں 2.3 فیصد حصہ ڈالتا ہے،72 صنعتیں اس شعبےسے منسلک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کا تسلسل برقرار رہا تو آئندہ ملکی جی ڈی پی میں 10 سے 12 گنا تک اضافہ ممکن ہے۔حکومت کی اسکیم سے اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے ہزاروں خاندانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ملک میں رہائشی منصوبوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور ہاؤسنگ مارکیٹ کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ہاؤسنگ فنانس میں یہ پیش رفت تعمیراتی شعبے اور معیشت کیلئے بھی خوش آئند ثابت ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں