سستے گھر آسان اقساط پر:کمانڈر سٹی کی جانب سے تین روزہ ایکسپو کا اعلان
کراچی:کمانڈر سٹی کے تحت کراچی کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سٹی کے چئیرمین کمانڈر ر ذاکرعلی خان نے کہا کہ عوام کو کم قیمت پر گھرفراہم کرنا اولین ترجیح ہے، کمانڈرسٹی میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں ، تمام رہائشی پلاٹس پر 75فیصد تک ڈسکائونٹ دیا جائے گا ۔
انہوں نےکہا کہ 2027میں کمانڈرسٹی کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔ ملک میں پہلی بار صرف 10لاکھ روپے میں تیارگھر ملے گا۔ پلاٹ کو بنانے کیلئے دس لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک قرضہ لیں اور مکان بنائیں۔ کمانڈر سٹی میں سو یونٹ تک بجلی مفت ہے۔ سال سے بجلی لوڈشیڈنگ فری ہے۔ کمانڈر سٹی میں ایک نظام بنارہے ہیں ۔ ماڈل معاشرہ تشکیل دیا جائے گا۔
رٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کا جدید نظام ہے۔ ایکسپو سنٹر میں عوام بکنگ کرائیں اور گھر حاصل کریں۔ کمانڈر سٹی میں تیار رہائشی یونٹس پر 50فیصد ادائئیگی پر حاصل کریں۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے پروجیکٹس پر بھروسہ کرتے ہیں۔
