
کراچی (رپورٹ: فرحان تنیو) کراچی میں ٹیکسٹائل ٹیکسپو 2023 ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے، جس میں سیکڑوں کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگا رکھے ہیں۔

ملک بھر کی معروف چھوٹی بڑی کمپنیاں ایکسپو سینٹر کراچی کے مختلف سیکشنس میں اپنے اسٹال سجائی ہوئی ہیں،
تین روزہ ٹیکسپو میں مختلف ممالک سے کاروباری وفود بھی آرہے ہیں۔

کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ ٹیسکٹائل ٹیکسپو سے ملک کو فائدہ ہوگا، ملک میں بننے والے آئٹمس کو دنیا کے مختلف ممالک تک رسائی ملے گی، اس سے نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی بھتر ہوگی۔
